ہم نے اپنے دورمیں کام کیے پر ڈھول نہیں پیٹے، پرویز الٰہی

December 27, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہم نے اپنے دورمیں کام کیے پر ڈھول نہیں پیٹے، پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے دور میں کام کئے لیکن ڈھول نہیں پیٹے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ عوام کے پیسے کو امانت سمجھ کر فلاحی کاموں پر لگایا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم نے اپنے دور میں کسی بھی فلاحی کام کو ادھورا نہیں چھوڑا ،ہمیشہ اللہ پر بھروسہ کیا اور قوم کی خدمت کرتے رہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ بھیک مانگنے والے بچوں کی بہتر زندگی کیلئے بھرپور کام کیا اور بچوں سے ایسا کام کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ۔