سندھ ہائیکورٹ نے سربراہ پی آئی اے کو کام کرنے سے روک دیا

December 31, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سندھ ہائیکورٹ نے سربراہ پی آئی اے ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

ارشد ملک کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے حکم دے دیا اور انہیں بطور سی ای او پی آئی اے کام کرنے سے روک دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے میں نئی بھرتیوں، ملازمین کو نکالنے اور تبادلے سے پابندی لگادی ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں پی آئی اے میں خرید و فروخت پر کہا کہ ایک کروڑ سے زائد کے اثاثے بھی فروخت نہیں کیے جاسکتے۔