فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائے گئے ٹیرف پر کے الیکٹرک کی وضاحت

December 31, 2019

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائے گئے ٹیرف پر کے الیکٹرک کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھایا گیا ٹیرف صارفین پر لاگو نہیں ہوگا۔

ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ ملک بھر میں یونیفارم ٹیرف پالیسی کے تحت ٹیرف یکساں ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وزارت توانائی نوٹیفکیشن جاری کرے گی جو صارفین پر لاگو کیا جائے گا۔