طبِ بنویﷺ: ’’سیب‘‘کی طبی و غذائی اہمیت…!

اقراء
January 03, 2020

ایک مرتبہ حضور اقدسﷺ نے حضرت ابوذرؓ کو ایک ’’ سیب‘‘عطا فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ: ’’ یہ قلب کو تقویت دیتا ہے ، طبیعت کو خوش کرتا ہے اور سینےکے کرب کو دور کرتا ہے۔‘‘(سنن نسائی)

پھلوں اور سبزیوں کے مقابلے میں سیب میں فاسفورس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے یہ مقوی دماغ بھی ہے۔ دماغی کام کرنے والوں کے لیے یہ ایک عظیم نعمت ہے۔ اس کا استعمال خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کر کے چہرے کو سرخ و شاداب اور جسم کو مضبوط و توانا بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سیب دل کو تقویت بخشتا ہے۔ دل کی عام تکلیفوں میں اس کا مختلف طریقوں سے استعمال سود مند ثابت ہوتا ہے۔