انڈونیشیا، دنیا کا سب سے بڑا پھول دریافت

January 04, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

انڈونیشیا میں دنیاکا سب سے بڑاپھول دریافت

انڈونیشیا میں دنیا کا سب سے بڑاپھول دریافت ہوا ہے۔

انڈونیشین نیچرل ریسورسز اینڈ کنزرویشن سینٹر کے مطابق مغربی سماٹرا کے جنگل میں لگ بھگ 4 فٹ قطر کے ریفلیزیا پھول کو دریافت کیا گیا ہے جو کہ اب تک ملنے والا سب سے بڑا پھول ہے۔

حیران کن طور پر اسی جگہ اور اسی پودے پر 2017 میں سب سے بڑا پھول دریافت کیا گیا تھا مگر یہ نیا پھول 4 انچ چوڑا ہے۔

اس پھول کے کھلے ہوئے منہ سے ایسی بو خارج ہوتی ہے جو گلے ہوئے گوشت یا لاش سے ملتی جلتی ہے اور اس کے قریب جانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں مگر اس کی زندگی بہت کم ہوتی ہے اور منہ کھلنے کے بعد صرف ایک ہفتے میں سڑ کر مرجاتا ہے۔