وفاقی حکومت سے سخت مایوس ہیں، خالد مقبول

January 04, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

وفاقی حکومت سے سخت مایوس ہیں، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینر اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے سخت مایوس ہیں۔

ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سندھ حکومت میں پیشکش کو عجیب مذاق قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کی ایم کیو ایم کو کی گئی پیشکش سے ان کی نیت سامنے آگئی، اب ہمیں کوئی غلط فہمی نہیں کہ پی پی چیئرمین کا منصوبہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے اعتراف کیا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت سے سخت مایوس ہے، اس کے باوجود ہم حکومت نہیں گرائیں گے اور نہ ہی اپنے عوام کی نظروں میں گریں گے۔