خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی گئی

May 19, 2024

---فائل فوٹو

خیبر پختون خوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔

صوبائی محکمۂ خوراک کے مطابق پنجاب کے کاشت کاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ گندم خریدی گئی ہے۔

کسانوں سے 3900 روپے فی من گندم خریدی جا رہی ہے، خریداری کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔

محکمۂ خوراک کا کہنا ہے کہ مقامی کاشت کاروں سے 14 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی، صوبے بھر میں گندم کی خریداری کے لیے 22 مراکز ہیں۔