چین میں ہر سو پھیلے چیری پھولوں سے فضا معطر

January 05, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین میں ہر سو پھیلے چیری پھولوں نے فضا کو مہکا دیا

چین کے صوبے Guizhou میں ہر سو پھیلے چیری پھولوں سے فضا معطر ہوگئی، لاکھوں چیری پھولوں سے سجے خوبصورت منظر نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

دُنیا کے مختلف ممالک اس وقت جہاں سردی کی لپیٹ میں ہیں وہیں چین میں سرد موسم میں چیری پھولوں کی بہار آئی ہوئی ہے اور پھولوں کے خوبصورت نظارے اور دلفریب مہک نے لوگوں کو اپنے سحر میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

چین کے صوبے Guizhou کے پہاڑی علاقے میں بھی لاکھوں چیری پھولوں سے لدے درختوں نے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کردیا ہے اور ہر سو پھیلے چیری پھولوں سے فضا معطر ہوگئی ہے۔

چیری پھولوں سے سجے خوبصورت منظر نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور جسے دیکھنےکے لیے ناصرف چین بلکہ دنیا بھر سے لوگ یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرکے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔