برازیل، جنگل سے 5 روز بعد کمسن بچی زندہ برآمد

January 08, 2020

کمسن برازیلین بچی 5 دن بعد دنیا کے سب سے بڑے برساتی جنگل سے زندہ برآمد ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ اینا وکٹوریا ساوٓریس کچھ روز قبل کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی تاہم اب وہ جنگل سے زندہ برآمد ہوئی ہے ۔

بچی برازیل کے شمالی علاقے سے اس وقت لاپتہ ہوئی تھی جب وہ اپنے بہن کے ساتھ کشتی میں کھیل رہی تھی، بچی کے لاپتہ ہونے پر اہل خانہ خوفزدہ ہوگئے کہ کہیں بچی دریا میں نہ گر گئی ہو اسے تیراکی بھی نہیں آتی۔

اہل خانہ نے فوری طور پر ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جس کے بعد تین تیراکو نے بچی کو ریسکیو کرنے کےلیے دریا میں تلاش شروع کی تاہم کئی دن کی تلاش کے بعد بھی بچی نہیں ملی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جس علاقے سے بچی برآمد ہوئی ہے وہاں کوئی خطرناک جانور نہیں ہے جو انسانوں پر حملہ کرے لیکن جنگل میں دیگر خطرات موجود ہیں۔

بچی کی ماں نے بتایا کہ وہ اتنے دن پھل کھا کر اور دریا کا پانی پی کر زندہ رہی۔