حکیم سعید نے قومی بہبود کیلئے دل کھول کر خرچ کیا،عمران اسماعیل

January 14, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکیم محمد سعید نے قومی فلاح و بہبود پر دل کھول کر خرچ کیا اور بڑے لوگ وہی ہوتے ہیں جو عوامی فلاح و بہبود پر دل کھول کر خرچ کرتے ہیں۔ وہ بطور مہمان خصوصی حکیم محمد سعید کی 100 ویں سالگرہ پر ہمدرد پاکستان کے زیر اہتمام دوسرے ”حکیم محمد سعید ایوارڈز 2020 ‘ کی تقریب سے مہٹّہ پیلس ، کراچی میں خطاب کر رہے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے ہمدرد لیباریٹریز (وقف) کی چیئرپرسن اور ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کے ہمراہ ایوارڈ تقسیم کئے،ایواڈز حاصل کرنے والوں میں اسکوائش کھلاڑی جہانگیر خان ، ہاکی کےسہیل عباس، تعلیم کے لیے خدمات پر مشتاق چھاپرا و، فن و صحافت اور تھیٹر کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی پر عمران اسلم،اداکارہ ثمینہ احمد کو، غریب و نادار افراد کی دنیا میں ہمدردی کا اجالا پھیلانے پر پروین سعید شامل ہیں، مایہ ناز فنکار معین اختر کا ایوارڈن کے بیٹے منصور اختر نے وصول کیا،مصنف اور سفرنامہ نگار مستنصر حسین تارڑ، ماسٹر ایوب کو بھی ایوارڈ دئیے گئے ،طاہرہ قاضی کو (بعد از مرگ) دیا گیا، جو ان کے بیٹے احمد قاضی نے وصول کیا۔ محترمہ سعدیہ راشد نے دراصل خدمت خلق، خدمت وطن اور ترویج و اشاعتِ تعلیم و علم کے لیے کچھ غیرمعمولی کام کرنے پر حوصلہ افزائی کی صورت نکالنا، حکیم صاحب ہی کی قائم کردہ روایات ہیں جن کی آج ہم پیروی کررہے ہیں۔