علی سیٹھی کا سراج اورنگ آبادی کو خراج عقیدت

January 14, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

علی سیٹھی کا نیا گانا ’خبر تحیر عشق سُن‘ُ

نامور غزلوں کو نئے انداز میں پیش کرنے والے علی سیٹھی کا نیا گانا بھی مداحوں میں بےحد مقبول ہورہا ہے۔

گلوکار نے اپنی سریلی آواز میں 18 ویں صدی کے معروف شاعر سراج اورنگ آبادی کی معروف غزل’ خبر تحیر عشق سن‘ گا کر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

’خبر تحیر عشق سُن‘ کا دورانیہ 4 منٹ 29 سیکنڈ ہے۔ ویڈیو میں علی سیٹھی اور نوح جارجسن اکٹھے جلوہ گر ہوئے۔

غزل کے انداز میں تیار کیے گئے اس گانے کی تیاری میں علی سیٹھی کا ساتھ گریمی ایوارڈ جیتنے والے موسیقار نوح جارجسن نے دیا۔

اس کی با ضابطہ ریلیز سے قبل ٹورنٹو کے ایک کنسرٹ میں علی سیٹھی اور نوح جارجسن نے اس گانے کو غزل کے انداز میں پیش کیا تھا۔

گانے کی بےحد پزیرائی کو مد نظر رکھتے ہوئے علی سیٹھی نے ایک اور ورژن بھی شیئر کیا جسے پیانو ورژن کا نام دیا۔


دیگر معروف گلوکار بھی اس غزل کو اپنے اپنے منفرد انداز مں پڑھ کے سراج اورنگ آبادی کو خراج عقیدت پیش کر چکے ہیں۔

فرید ایاز اور ابو محمد قوال کے علاوہ اس کلام کو عابدہ پروین بھی پڑھ چکی ہیں۔

علی سیٹھی کے اس نئے گانے کو جہاں سوشل میڈیا پر بےحد پزیرائی ملی وہیں کچھ صارفین نے اس پر تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’خبر تحیر عشق سن‘ فرید ایاز کی آواز میں زیادہ بہتر ہے۔


ایک صارف نے کہا کہ انہیں علی سیٹھی کا نیا گانا بلکل اچھا نہیں لگا، پچھلے اس سے بہتر ہوتے ہیں۔

علی سیٹھی نے کوک اسٹوڈیو کے گزشتہ سیزن میں عالمی شہرت یافتہ غزل گائیک مہدی حسن کی مشہور عزل ’گلوں میں رنگ بھرے‘ جبکہ اس سے قبل بھی مہدی حسن کی غزل ’رنجش ہی سہی‘ گانے پر کافی سراہا گیا تھا۔