گسٹا کے حالیہ انتخابات ہائی کورٹ میں چیلنج

January 15, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ ( گسٹا)کے حالیہ انتخابات کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے صداقت علی چنا و دیگر کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کی جس پررجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز کی جانب سے جواب داخل کردیا گیا مگر دیگر فریقین کی جانب سے جواب داخل نہ کر نے پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22جنوری تک ملتوی کر دی۔