منظور کالونی، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مذہبی جماعت کا کارکن جاں بحق

January 16, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منطور کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اہلسنت و الجماعت کے کارکن کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق پیر کی صبح بلوچ کالونی تھانے کی حدود منظور کالونی جونیجو ٹاؤن رحمانیہ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ، فائرنگ کی آواز سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ مسلح ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ایمبولینس کے ذریعے قانونی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں پر مقتول کی شناخت 35 سالہ زاہد ولد عبدالکریم کے نام سے ہوئی ،پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول موٹر سائیکل پر سوار اپنے گھر کی طرف جارہا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔