نیشنل ریفائنری کی پائپ لائن پھٹنے پر ادارہ تحفظ ماحولیات کا نوٹس

January 17, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

نیشنل ریفائنری کی پائپ لائن پھٹنے پر ادارہ تحفظ ماحولیات کا نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کی پائپ لائن پھٹنے کا ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نے فوری نوٹس لے لیا.تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 6 خیابان سحر میں چھ انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے ہزاروں لیٹر ڈیزل بہہ گیا.وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے قانون, ماحولیات, موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایات پر سیپا کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ مگسی کی سربراہی میں موقع پر پہنچ کر صورتحال کا معائنہ کیاسیپا ٹیم کے مطابق ڈیزل بہنے سے زمینی و آبی آلودگی کے علاوہ رہاشیوں کو مشکلات کا سامنا ہےڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ مگسی کا موقع پر موجود این آر ایل کے عملے سے اسفسار تھا کہ پائپ لائن اگر کمزور تھی تو بروقت مرمت کیوں نہیں کرائی گئی.بہاو پر کافی حد تک قابو پالیا گیا تاہم نیشنل ریفائنری کو فوری حفاظتی اقدامات اور بہاو مکمل طور پر روکنے کی ہدایات دے دی گئیں جبکہ این آر ایل کی انتظامیہ کو حادثے کی وجوہات بیان کرنے کے لیے سیپا کے دفتر طلب بھی کیا جائے گا واضح رہے کہ پائپ لائن کیماڑی سے ریفائنری کے کورنگی میں واقع پلانٹ تک جاتی ہے،سیپا ٹیم کا کہنا تھا کہ صبح چار بجے سے پھٹی پائپ لائن سے بادی النظر میں محتاط اندازے کے مطابق پچاس سے ساٹھ ہزار لیٹر ڈیزل بہنے کا تخمینہ ہے۔