سندھ میں 1429کچی آبادیا ں 578 صرف کراچی میں ہیں

January 17, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں 1429 کچی آبادیا ں ہیں جن میں سے 578صرف کراچی میں ہیں سندھ کے وزیر برائے انسانی بستیوں اور خصوصی ترقی غلام مرتضیٰ بلوچ نے غریب عوام کی سہولت کے لئے کم لاگت والی ہاؤسنگ اسکمیں شروع کی جائیں گی افسران مناسب جگہ پر زمین کی نشاندہی کریں یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں سندھ کچی آبادی اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی سکریٹری انسانی بستیوں اور خصوصی ترقی بقاء اللہ انڑ ، ڈائریکٹر جنرل سندھ کچی ابادی اتھارٹی اور ریجنل ڈائریکٹرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ میں 1429 کچی آبادی ہیں جن میں سے 578 کراچی میں ، 418حیدرآباد میں ، 87 میرپورخاص میں ، 89 سکھر میں ، 113 لاڑکانہ میں جبکہ 144 شہید بینظیر آباد میں ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ان کچی آبادی کا کل رقبہ تقریبا 26458 ایکڑ ہے۔ ان میں 467 کچی آبادیوں کو ابھی تک نوٹیفائد نہیں کیا گیا ہے کراچی میں 160 ، حیدرآباد میں 150 ، میرپورخاص میں36 ، سکھر میں 26 ، لاڑکانہ میں 42 اور شہید بینظیر آباد میں 53 کچی آبادی نوٹیفائد نہیں ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صغلام مرتضیٰ بلوچ نے افسران سے کہا کہ وہ جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کریں اور محصولات کی وصولیوں میں بہتری لائیں تاکہ جاری ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا جاسکے اور آئندہ بجٹ میں نئی اسکیمیں شامل کی جاسکیں۔ .