سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے

January 17, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری پانچ گاڑیوں،پندرہ موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ گنج منڈی کوخالد محمودنے بتایا کہ ہملٹن روڈپر2موٹرسائیکل سوارمجھ سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کوانیس مہدی نے بتایاکہ اس کی بہن بشریٰ بی بی کے ہینڈ بیگ سے نامعلوم چورنے پرس چرالیا جس میں 9ہزار روپے ، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈتھا۔تھانہ نیوٹاؤن کو روما رویز نے بتایا کہ سکستھ روڈ ویمن یونیورسٹی میں پرچہ دیتے ہوئے کسی نے میرا موبائل چوری کرلیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو نصیر احمد نے بتایا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار گئے ۔ تھانہ صادق آبادکو محمد شبیر نے بتایا کہ گلی میں کھڑے میرے کیری ڈبہ سےبیٹری ، ایل سی ڈی ، ٹیپ ، اورسوٹ کیس کوئی چور لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو عمران یاسر نے بتایا کہ 2 مسلح افراد اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 75سو روپے، موبائل اور میرے والد کے موٹرسائیکل نمبر آرآئی جی -4153 کی کاپی چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو ملک محمد خاور کامران نے بتایا کہ 2 مسلح موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے پرس چھین کرفرارہوگئے جس میں شناختی کارڈ تھا ، موبائل فون تھے۔تھانہ کینٹ کو عمیراحمد نے بتایا کہ کامران مارکیٹ میں ایک نامعلوم شخص مجھ سے موبائل چھین کر فرارہوگیا۔تھانہ نصیرآبادکو وقاص مستقیم نے بتایا کہ میں اپنی دکان میں موجودتھاکہ موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 65ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکوعثمان بشیر نے بتایا کہ میری بیوی اور بھابھی مارکیٹ سے واپس آرہی تھیں کہ 4 ملزم اسلحہ کی نوک پر ان سےطلائی زیورات چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو ظفر الحق نے بتایاکہ میں اپنے کیری ڈبہ میں جارہاتھاکہ 2 موٹرسائیکل سواروں نے مجھے روکا اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 45ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو شاہ نوازخان نے بتایاکہ میں راستہ میں جارہاتھاکہ2 موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ سول لائن کو ذوالفقاراحمدنے بتایا کہ میں اور میری بیوی ارم ذوالفقار بازار جارہے تھے کہ2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر میری بیوی سے طلائی زیورات اور 20ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ سول لائن کو کیون الفروڈنے بتایا کہ میں سکول میں موجودتھاکہ میرے بیگ میں سے میرا موبائل چوری ہوگیا۔تھانہ ائرپورٹ کو نعمان قدیرنے بتایا کہ میری گاڑی کی بیٹری رکشہ نمبرآرآئی یو-1399کے ڈرائیورنے چوری کرلی۔تھانہ ائرپورٹ کو صفدرمحمودنے بتایا کہ میں کال سنتاہواجارہاتاکہ2 موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ صدرواہ کو زاہد احمد نے بتایاکہ چور میرے کمرے میں لٹکی ہوئی قمیض کی جیب میں سے موبائل اور11ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو حامد حسین نے بتایاکہ اڈیالہ روڈ جراہی سٹاپ پر پہنچا تو موٹر سائیکل پر سوار 2لڑکوں نے میرے موٹرسائیکل کو روک لیا، اسی اثناء میں ایک اورموٹرسائیکل پر 2لڑکے آگئے مجھے موٹر سائیکل سمیت مین روڈ سے ہٹا کر ساتھ ایک گلی میں لے گئے اور میری تلاشی لی میری شلوار کی جیب سے 45ہزارروپے نکال لیے میں نے ان چاروں کے ساتھ مزاحمت کی تو ایک شخص نے ہوائی فائر کیا دوسرے نے سیدھا فائر کیا جو میرے موٹر سائیکل کو لگا اور دوسرا فائر میرے دائیں بازوپر لگا جس سے میں زخمی ہو گیا ۔تھانہ صدربیرونی کوچودھری وسیم احمد نے بتایاکہ اپنی والدہ کے ہمراہ گلی میں گھر کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4لوگ آگئے جنہوں نے ہمیں گلی میں روک کر فوراً ہی پسٹل نکال لیے اور میری والدہ کے ہاتھ سے زبردستی کٹر سے 3طلائی کڑے ، 3طلائی انگوٹھیاں اتروا لیں اورموقع سے فرارہوگئے۔تھانہ روات کو شیخ طاہر عباس نے بتایا کہ میری والدہ اور گھر والوں نے بتلایا کہ 7بجے شام 4افرادمسلح پسٹل اندر گھر میں آگئے اور آتے ہی انہوں نے سب گھر والوں کو کمرے میں بھیج دیا جن میں ایک شخص ان کے سر پر کھڑا رہا اور باقی افراد گھر میں سے زیورات تقریباً5تو لہ ،40ہزار روپے اور2 موبائل لے کر فرار ہو گئے ۔تھانہ روات کومرزا رئیس نے بتایا کہ سڑک کے کنارے کھڑاتھا کہ ایک گاڑی نمبرآرآئی اے-5768 میرے پاس آکر رکی جس سے میں نے پوچھا کہ ٹیکسی چلتے ہو تو ڈرائیور نے کہا ہاں بیٹھ جاؤ میرے علاوہ گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ ایک شخص فرنٹ سیٹ پر جبکہ 2اشخاص پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے کچھ فاصلے پر پچھلی سیٹ پر بیٹھے دونوں اشخاص نیچے اتر گئے جب میں سیکورٹی آفس فیز8کے قریب پہنچا تو ملزمان مجھے پسٹل سے ڈرا کر مجھ سے12ہزارروپے اصل شناختی کارڈ اور 2سوٹ لیکر کر مجھے اتار کرفرارہوگئے۔تھانہ روات کو حارث محمود نے بتایاکہ تین موٹر سائیکل سوار آئے اور میرے موٹر سائیکل کے آگے آکر اپنا موٹر سائیکل روکا۔ دونوں کے پاس پسٹل تھے جواسلحے کی نوک پر مجھ سے بٹوا چھین کر لے گئے جس میں شناختی کارڈ ، 1400روپے اور موبائل تھا۔