گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کاخواتین ہاسٹل محترمہ فاطمہ جناح کے نام سے منسوب

January 17, 2020

لاہور(خبر نگار) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے خواتین کے ہوسٹل کو مادر ملت فاطمہ جناح کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ۔جی سی یو لاہور کا بوائز ہوسٹل پہلے ہی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب ہے۔