کموڈور محمد فیصل عباسی کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی

January 17, 2020

پاک بحریہ کے کموڈور محمد فیصل عباسی کو ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل محمد فیصل عباسی نے 1991 میں پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

ریئرایڈمرل محمد فیصل عباسی پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

ریئرایڈمرل محمد فیصل عباسی پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔