پاکستان بی فائیو بیس بال ایشیا کپ میں شرکت کریگا

January 18, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رواں سال اپریل میں ملائیشیا میں ہونے والے بی فائیو بیس بال ایشیاء کپ میں حصہ لے گا، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کوالمپورمیں 9 اپریل سے شروع ہوگا۔ اس بات کا اعلان انہوں نے سافٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے موقع پرکیا۔