اندرونی مسائل پر سوشل میڈیا پر بیان بازی سے گریز کیاجائے،بی ایس او

January 18, 2020

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بی ایس او کے تمام ممبران اور مرکزی دوستوں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ تنظیم کے اندرونی مسائل پر سوشل میڈیا میں کوئی بیان بازی نہ کی جائے اور تنظیم مخالف مہم کا حصہ نہ بنے ۔یہاں جاری بیان میں ترجمان نے کہاکہ ایک گروہ جس کا بی ایس او کے کسی یونٹ سے تعلق تک نہیں جو سابقہ ادوار میں دوسری تنظیم کارکن رہا ہے تنظیم کے خلاف منفی مہم شروع کررکھی ہے جسکا مقصد تنظیم کے دوستوں میں انتشار پھیلانا ہے جن ممبران یا عہدے داران نے تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بی ایس او کے اصولی موقف قومی سیاسی عمل اور بی ایس او کے فعال کردار کو برداشت نہیں کررہے کبھی دوسرے دھڑوں کے نام پر بی ایس او کا نام استعمال کرکے غیر آئینی غیر اخلاقی طریقے سے بی ایس او کے خلاف سازش کرتے ہیں اب اس عمل میں ناکامی کے بعد تنظیم کے دوستوں کے خلاف کردارکشی مہم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی ایس او کے فیصلہ ساز اداروں کے ہوتے ہوئے کوئی بھی مہم بی ایس او کی جدوجہد، حکمت عملی اور تنظیم سازی میں کسی بھی منفی مہم سے اداروں کو پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بیان میں تمام زونز کو سختی سے تاکید کی گئی کہ قومی کونسل سیشن کے انعقاد کے لئے اپنے زونز کی کارکردگی رپورٹ ممبر شپ ریکارڈ یونٹ سازی ریکارڈ مرکز کو ارسال کیاجائے اگر مقررہ وقت پر زونز کی طرف سے رپورٹ نہیں دی گئی تو کارروائی کی جائے گی جبکہ مرکزی دوستوں کو اپنے دورہ رپورٹ جمع کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔