الفاظ کے چناؤ میں محتاط رہیں، ٹرمپ کی ایرانی سپریم لیڈر کو تنبیہ

January 19, 2020

واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکی صدرنے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو الفاظ کےچناؤ میں احتیاط برتنےکی تنبیہ کردی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈرکو متنبہ کیا کہ ایران کے سپریم لیڈر امریکا اوریورپ کے بارے میں غلط باتوں سے پرہیز کریں۔انہوں نےکہا کہ ایران کی معیشت تباہ ہورہی ہے اورلوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر الفاظ کےچناؤ میں احتیاط کریں۔واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پرایران کے انتقامی حملے کو امریکا اور بیرونی قوتوں کے منہ پر تھپڑ قرار دیا تھا۔