نوجوان وکلا جدید وکالت کے ساتھ منسلک ہوں:سابق جسٹس الطاف ابراہیم

January 19, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)سابق جسٹس و قائم مقام چیئرمین الیکشن کمیشن پاکستان الطاف ابراہیم قریشی نے کہا ہے کہ ملتان بار و وکلاء جیسی بار میں نے پاکستان اور دنیا میں نہیں دیکھی ملتان بار نے ہمیشہ اپنے پروفیشن کو انتہائی محنت اور دیانت داری سے ادا کیا ہے لیکن نوجوان وکلاء کو چاہئے کہ وہ چھوٹے چھوٹے کیسز سے نکل کر دنیا میں بڑھتی ہوئی جدید وکالت کے ساتھ منسلک ہوں اور خود کو باہر کی دنیا سے مقابلے کے لئے تیار کریں اور اس میں سینئرز اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نواز بھٹی، صدر محمد عمران رشید سلہری، جنرل سیکرٹری غلام نبی چوہان،محمد ناظم خان،افضل بشیر انصاری اور میاں بشیر احمد نے بھی خطاب کیا ۔