نوجوان ویسٹ انڈین بولر کا جشن منانے کا انداز مقبول ہوگیا

January 20, 2020

کمبرلے (جنگ نیوز) ویسٹ انڈین کرکٹرز دنیا بھر کے میدانوں میں اپنی زندہ دلی اور منفرد انداز میں جشن منانے کیلئے مشہور ہیں ۔ سینئر ٹیم کے فاسٹ بولر شیلڈن کوٹریل وکٹ لینے کے بعد فوجی انداز میں مارچ کرکے سیلوٹ کرتے ہیں۔ تاہم انڈر19 فاسٹ بولر جیڈن سیلس ان سے ایک قدم آگے بڑھ گئے ہیں۔ ورلڈکپ میں آسٹریلیا کی شکست میں کلیدی کردار ادا کرنے والے جیڈن نے 49 رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے ہر بار جشن مختلف انداز میں منایا، کبھی انہوں نے سیلوٹ کیا تو کبھی اپنی ہی ٹیم کے ساتھی سے جوتا صاف کروا کرکے جشن منایا ۔ اس منفرد اسٹائل کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔