سندھ تلوار بازی کیمپ شروع

January 20, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سندھ تلوار بازی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام حیدرآباد میں فیسنگ کوچنگ و ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ سندھ کےسیکریٹری محمد تقی نے ہیڈ کوچ میڈم رابعہ ظفرکے ہمراہ فینسنگ کی ابتدائی ڈرلز و بنیادی مہارتوں کے بارے میں آگاہی دی ۔دریں اثنا نیپال سے تعلق رکھنے والے تلوار بازی کو چ سنجیپ لاما پیر کو کراچی پہنچ رہے ہیں ، وہ ایک ماہ کراچی میں قیام کریں گے اور کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔