آپا قمر النساء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

January 20, 2020

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کی سینئر ورکر اور سابق کونسلر آپا قمر النساء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ پیپلزپارٹی کی سینئر ورکر اور سابقہ کونسلر یوسی22وارڈ نمبر9نیویارڈروہڑی آپا قمر النساء نے تحریک انصاف سکھر کے سیکریٹریٹ میں مبین احمد خان جتوئی، کاشف حسین قاضی اور صبا بھٹی کی موجودگی میں پیپلزپارٹی کو الودع کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سکھر ریجن کے مبین احمد خان جتوئی نے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی صرف نعروں کی سیاست کررہی ہے، اس لئے عوام ان سے بدظن ہوتے جارہے ہیں، جلد ضلع سکھر میں پی پی کے دیگر اہم ذمہ داران بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔