جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی تعزیت

January 20, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر ، حافظ محمد اسماعیل مینگل ، امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نور علی نے کراچی میں جماعت اسلامی سندھ کے رہنما سابق ناظم اسلامی جمعیت طلباء بلوچستان محمد عظیم بلوچ کے گھر جاکر فاتحہ خوانی و تعزیت کی ، اس موقع پر انہوں نے محمد عظیم بلوچ کی ٹریفک حادثے میں شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔