محکمانہ فرائض میں غفلت اور نااہلی پر 3میپکو افسر واہلکارمعطل

January 20, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر تین افسران و ملازمین کو معطل کردیا ۔ سب ڈویژنل آفیسر میپکو آپریشن سیکنڈ سب ڈویژن عارفوالہ امیر نواب کو معطل کرکے فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور نے بڑی تعداد میں میٹرز سٹور میں واپس نہ بھجوانے اور نااہلی پر بوسن روڈ سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ سیکنڈ رائو محمد اکرم اور گارڈن ٹائون سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ سیکنڈ محمد جنید جاوید کو معطل کردیا ۔دونوں لائن سپرنٹنڈنٹس کو ملتان سرکل اٹیچ کیاگیاہے ۔