آٹے کے بحران کے بعد چینی کی قیمت نے سر اٹھا لیا

January 20, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

آٹے کے بحران کے بعد چینی کی قیمت نے سر اٹھا لیا

مہنگائی کے اثرات کھانے پینے کی دیگر اشیاء پر بھی پڑ رہے ہیں، جس نے آٹے کے بعد اب چینی کا رخ کرلیا ہے۔

آٹے کا بحران ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے کہ چینی کی قیمت نے سر اٹھا لیا۔

چینی کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج چینی کی ہول سیل قیمت 74 روپے ہوگئی ہے۔

ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج چینی کی ہول سیل قیمت 74 روپے ہوگئی ہے

صدر ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق گنے کی فصل پچھلے سال سے کم ہے، حکومت افغانستان اسمگلنگ پر نظر رکھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فصل تھوڑی کم ہے، اچھی مینجمنٹ نہ ہوئی تو مسئلہ ہوسکتا ہے۔

صدر شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گنا سرکاری قیمت 192 روپے کلو فی من سے مہنگا خریدا ہےجبکہ گنے کی اوسط قیمت 230 سے 240 روپے ہے۔

صدر شوگر ملز ایسوسی ایشن سندھ زون کے مطابق حکومت نےبجٹ میں فی کلو 5 روپےسیلز ٹیکس بڑھایا ہے، شوگر ملز آج چینی 71 روپے کلو میں بیچ رہی ہیں۔