حکومت کا گیس قیمت اور میٹر رینٹ بڑھانے کا فیصلہ

January 20, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

حکومت کا گیس قیمت اور میٹر رینٹ بڑھانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی حکومت نے گیس کی قیمتوں اور میٹر رینٹ میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن نے یکم فروری سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کو بھیج دی۔

دستاویز کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس میٹر کرائے میں ماہانہ 60 روپے بڑھانے اور نیا گیس میٹر کرایہ 80 روپے ماہانہ مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

بجلی کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت 12 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سی این جی کے لیے گیس قیمت میں 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔