گندم بحران: حکومت جتنا غلطی کا دفاع کریگی اتنا پھنسے گی، رمیش کمار

January 21, 2020

کراچی(جنگ نیوز)پروگرام ”آپس کی بات “میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر رمیش کمار نےکہا کہ گندم بحران پر میں نے چار پانچ ماہ قبل بتا دیا تھا.

جب غلط چیزوں کا دفاع کریں گے اتنا ہی ہم پھنسیں گے ہماری مس مینجمنٹ ہے تو اس کی ذمہ داری دوسروں پر نہیں ڈالنا چاہئے، دوسری طرف صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ مس مینجمنٹ ہے کرپشن نہیں ہے یہ بدانتظامی ہے نیت کی خرابی کاالزام سراسر غلط ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

دیکھیے پروگرام ’ آپس کی بات ‘ میں رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر رمیش کمار کی گفتگو

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن محمد زبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحران کے سب سے بڑے ذمہ دار عمران خان اور اس کے بعد جہانگیر ترین ہیں کیونکہ ان کو پیسے بنانے ہوتے ہیں جہانگیر ترین ٹاسک فورس کو ہیڈ کیوں کررہے ہیں مفادات کا ٹکراؤ ہے۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا کہ یہ مسخروں کا ٹولہ ہے جہاں آٹا بلیک ہورہا ہو وہاں آپ کھڑے ہوکر یہ باتیں کرتے ہیں کہ فلاں چور ہے کچھ شرم کریں، لوگوں کو روٹی کھانی ہے نیت نہیں کھانی۔