6پولیس اہلکاروں سمیت9افراد کے وارنٹ گرفتاری

January 21, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمے میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر انسپکٹر سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری بلاضمانت جاری کرتے ہوئے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے انسپکٹر شبیر احمد ، اے ایس آئی رانا ابوبکر، کانسٹیبلوں شاہد ظفر اسلم ، ماجد جلیل اور تصور کو گرفتار کرکے 23 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر2 ملزموں شبیر اور رشید خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 28 جنوری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، سپیشل جج اینٹی کرپشن نے جعلسازی کے مقدمے میں نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر ملزم سعید احمد کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس آف پیس نے عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ سے 24 جنوری کو جواب طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت میں محمد امین نے موقف اختیار کیا کہ فاضل عدالت سے رجوع کیا تو ملزمان کے خلاف 27 نومبر کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا لیکن پولیس نے اس کا موقف اور بیان ریکارڈ کرنے سے انکار کر دیا اور مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔