میپکو کے55ہزارسے زائد پرائیویٹ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے66کروڑ58لاکھ وصول

January 22, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو نے رواں مالی سال 2019-20 ء کے دوران55ہزارسے زائد پرائیویٹ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے66 کروڑ 58 لاکھ روپے وصول کرلئے، ریجن بھر میں واجبات /بقایاجات ادانہ کرنے والے پرائیویٹ رننگ اور مستقل نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن تیزی سے جاری ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایت پر سب ڈویژنل، ڈویژنل اور سرکل ٹیمیں نادہندگان کے خلاف کارروائی کررہی ہیں ،جولائی تادسمبر کے دوران ملتان سرکل میں10650ڈیڈڈیفالٹرز سے13کروڑ 27 لاکھ روپے وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائے گئے ،مظفرگڑھ سرکل میں6796مستقل نادہندگان سے11 کروڑ72 لاکھ روپے ، اور خانیوال سرکل میں9256مستقل نادہندگان سے3کروڑ35 لاکھ20ہزار روپے وصول کئے گئے،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو نے ریجن کے تمام آپریشن سرکلوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں اور واجبات / بقایا جات ادانہ کرنے والے ڈیفالٹرز کے کنکشنز بغیر کسی رعایت کے منقطع کر دئیے جائیں ۔