لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے دائر رٹ پٹیشن پر متعلقہ حکام سے جواب طلب

January 22, 2020

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے دائر رٹ پٹیشن پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا جبکہ کیس کی سماعت 17 فروری تک کیلئے ملتوی کردی گئی گزشتہ روز چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس احمد علی پر مشتمل دورکنی بنچ نے امیر محمد خان اور دلاور خان کے لاپتہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی تاہم وکلاہڑتال کے باعث کیس پر پیش رفت نہ ہوسکی، اس موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل قیصرعلی شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے دورکنی بنچ نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت سترہ فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔