موسم سرما رواں سال طویل ہوسکتا ہے

January 22, 2020

محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما رواں سال طویل ہوسکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نظیر کے مطابق عام طور پر موسم سرما 15فروری تک ہوتا ہے، رواں سال موسم سرما 15فروری سے آگے تک جاسکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فروری میں بارشوں کے دو سے تین سلسلے آسکتے ہیں جبکہ رواں ہفتے مغربی ہواؤں کا ایک اور کمزور سسٹم بلوچستان اور بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نظیر کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤ ں کا سسٹم رخصت ہونے کےبعد سردی کی شدت میں پھر اضافے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں سردی کی ایک اور لہر 27 جنوری کو آسکتی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 29 جنوری کے دوران شہر میں درجہ حرارت 10 تک گرسکتا ہے۔