دورہ پاکستان کی سزا؟بھارت کا بنگلہ دیش کی میزبانی سے انکار

January 23, 2020

ملتان(اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پاکستان اڑان بھرنے کے فوری بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر ایشیا الیون اور ورلڈ الیون میچزمیں سے ایک کی میزبانی کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ بنگلہ دیش بورڈ نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ بھارت اب شیخ مجیب کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر شیڈول 2 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں سے ایک کی میزبانی نہیں کرے گا اب یہ میچز 18 اور 22مارچ کو میر پور میں ہونگے۔ اس سے پہلے بھارت نے اعلان کیا تھا کہ وہ 100ملین ڈالرز سے بننے والے نئے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں ایک میچ کی میزبانی کرے گا، لیکن اب اسٹیڈیم کی تعمیر کا بہانہ کرکے انکار کیا ہے۔