لیکچرارز بھرتی ،ماضی کی طرح اردو بولنے والوں سے تعصب نہ کیا جائے،متحدہ

January 23, 2020

کرا چی(سٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے میڈیا میں آنے والی اس خبر پر کہ سندھ میں متعدد مضامین میں 1500لیکچرارز بھرتی کئے جائیں گے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت نے جس طرح ماضی میں شہری علاقوں خاص طور پر اردو بولنے والے لوگوں کو نوکری کیلئے تعصب کا مظاہرہ کیا تھا وہ دوبارہ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم میں جس طرح اندرون سندھ سے پیرا شوٹ کے زریعے جعلی ڈگریوں سے نوکریاں بانٹی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی اب کہیں ایسا نہ ہو کہ لیکچرارز کی بھرتیاں بھی اندرون سندھ کے لوگوں میں رشوت لے کر بانٹ دی جائیں محکمہ تعلیم کے وزیر بھی اعترافی بیان دے چکے ہیں کہ محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین زیادہ ہیں۔