میوزیم میں مغلیہ اورتغلق دور کی مخطوطاتکینمائش کافیصلہ

January 23, 2020

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہورمیوزیم انتظامیہ نے مغلیہ اور تغلق دور کی تاریخی ونایاب مخطوطات کو اسلامک گیلری میں مستقل نمائش کے لیے رکھنے کا فیصلہ کر لیا،300سے زائد تاریخی مخطوطات اسلامک گیلری کی باقاعدہ زینت بنیں گے۔گیلری میں کوفی، نسق اورنستالی پرمشتمل مغلیہ دور اور تغلق دورحکومت کے نایاب مخطوطات رکھے جائیں گے۔انچارج اسلامک گیلری احتشام الحق نے بتایا ہمارے پاس 300سے زائد تاریخی مخطوطات محفوظ ہیں۔