اہم عہدوں پر فائز جامعہ اردو کے سابق طلباء رول ماڈل ہیں، ڈاکٹر عارف زبیر

January 24, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ اردو سے پاس آؤٹ اہم اور کلیدی عہدوں پر فائز سابق طلباءرول ماڈل ہیں،اس بات کا اظہار شیخ الجامعہ وفاقی جامعہ اردوپروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر نے اردو سائنس کالج سے 1988-89کے بیج سے پاس آئوٹ گلگت ، بلتستان کے سابق طلبا کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وفد میں ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ پلاننگ گلگت بلتستان سید صادق شاہ بریگیڈیئر محمد شریف ،بریگیڈیئر احسان علی، ڈاکٹر سلیم اللہ ،ڈاکٹر خادم حسین ،ڈاکٹر حیدر غلام نبی، ذولفقار علی محمد علی اوردیگر افراد موجود تھے۔