اسلام آباد،پیٹ کےکیڑے مار دوائی مہم، عملے کی غفلت سے اسکولوں کے متعدد بچوں کی حالت غیر

January 24, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

پیٹ کےکیڑے مار دوائی مہم، اسکولوں کے متعدد بچوں کی حالت غیر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سرکاری اسکولوں میں بچوں کو پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوائی دینے کی مہم میں غیر تربیت یافتہ عملے کی مبینہ غفلت پر متعدد بچوں کی حالت غیر ہو گئی ہے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔ اسلام آباد انتظامیہ نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر بچوں کے پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوائی دینے کی مہم شروع کی ہے جس میں پہلے روز ہی غیر تربیت یافتہ عملے کی مبینہ غفلت سے مطلوبہ مقدار سے زائد دوائی دیئے جانے پر متعدد بچوں کی حالت غیر ہو گئی ۔