پاکستان بنگلا دیش کیخلاف 1دن میں 2 فتوحات کیلئے پر عزم

January 24, 2020

قومی سینئر کرکٹ ٹیم لاہور میں بنگلہ دیش سینئرکے خلاف اور انڈر 19 ٹیم جنوبی افریقا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش انڈر 19 کے خلاف جیت کے لیے پر عزم ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آج سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہورہا ہے ، قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی بادشاہت بچانے کے لیے ہوم سیریز میں فتح درکار ہے۔

پاکستان سینیئر ٹیم

قومیٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیںاور وہ جیت کے لیے پر عزم ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے: بنگلہ دیش کیخلاف گرین شرٹس کی ممکنہ فائنل الیون

دوسری جانب جنوبی افریقا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم بنگلادیش انڈر 19 کے خلاف آج پوچفسٹروم کے میدان میں اترے گی۔

دونوںٹیموں کے درمیان آج کے میچ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ میچ کی فاتح ٹیم گروپ میںٹاپ پوزیشن حاصل کرے گی ۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ابھی تک دونوں ٹیمیں اپنے دو دو میچز کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل کر چکی ہیں۔

پاکستان نے اپنے گزشتہ دو میچز میں اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے کو شکست سے دوچار کیا تھا ۔