کیرولین وزنیاکی ریٹائرمنٹ پر روپڑیں،جذباتی انداز میں ٹینس سے رخصت

January 25, 2020

میلبورن (جنگ نیوز) سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کیرولین وزنیاکی کا کیریئر آسٹریلین اوپن میں غیرمعروف حریف سے شکست کے بعد ختم ہوگیا۔ کھیل سے جدائی کے وقت وہ آنسو ضبط نہ کرسکیں۔ جذباتی انداز میں کورٹ سے رخصت ہوئیں۔شکست کے بعد جب وہ میڈیا کے سامنے آئیں تو سب نے تالیاں بجاکر ان کا استقبال کیا جس پر ووزنیاکی نے کہا مجھے ٹشو پیپرز کی ضرورت پڑے گی، میرے خیال میں میں رو دوں گی۔