پاک پی ڈبلیوڈی ایمپلائزیونین انتخابات مکمل ہوگئے

January 25, 2020

پشاور(نیوز ڈیسک) پاک پی ڈبلیو ڈی فیڈرل ایمپلائز میں عظیم ورکرز یونین نے انصاف ورکر اتحاد فیڈریشن کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ہے ،تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ہونے والے الیکشن میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی عظیم ورکر یونین نے 1690 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مخالف انصاف ورکرز اتحاد فیڈریشن نے 1270 ووٹ لئے اسی طرح عظیم ورکریونین نے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔اہلیان علاقہ نے عظیم ورکرزیونین کی کامیابی پر گروپ سرپرست امیرمحمدکوخراج تحسین پیش کیا ہے۔