پاکستان میں کرپشن کاسورج سوانیزے پرآگیا،الطاف شاہد

January 26, 2020

لندن ( پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ جھوٹ کی سیاست ریاست کیلئے زہرقاتل ہے۔عمران خان نے کنٹینر پرکھڑے ہوکرجوجھوٹ بولے تھے وہ عوام کواچھی طرح یادہیں۔کپتان کے دوراقتدار میں پاکستان میں کرپشن کاسورج سوانیزے پرآگیا۔ حکمران عوام کی چیخوں سے زیادہ خوش نہ ہوں ان کااحتساب پی ایس پی کی قیادت کرے گی۔ وہ مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر ،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے بھی سیمینار سے خطاب کیا ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ عمران خان کی ہرتقریرتدبیر سے عاری ہوتی ہے ،ان کی تقریرمیں کچھ نیا نہیں ہوتا،پرانی باتوں کودہرانابندکردیں۔پاکستان میں کرپشن بارے اعدادوشمار آشکار ہونے کے بعدنام نہادصادق وامین عمران خان پارسائی کاناٹک بندکرتے ہوئے اقتدارچھوڑدیں ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کی طرف سے احتساب کا نعرہ اوردعویٰ فراڈ کے سواکچھ نہیں تھا۔قومی چور باری باری این آراو۔بات بات پرجھوٹ اوربار باربہتان خان کے یوٹرن سے پاکستان کاوقار مجروح ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی اورآٹامافیا کے مرکزی کردار وزیراعظم عمران خان کے بہت معتمدا لوگ ہیں گرانفروشی کے ڈانڈے حکمران جماعت سے جاملتے ہیں ،جولوگ عوام کی جیب خالی کرکے اپنی تجوریاں بھررہے ہیں ان کااحتساب ریاست پرقرض ہے ۔