پی ایس ایل، کراچی کو سجانے کا فیصلہ

January 26, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کے انعقاد کے موقع پر شہر کو بھرپور طور پر سجایا جائے گا خا ص طور پر کراچی نیشنل اسٹیڈیم سے ملنے والی شاہراہوں اور چوراہوں کو اور نمایاں دیواروں کو اس طرح سجایا جائے گا کہ کراچی میں کرکٹ فیسٹول جیسا ماحول ہو۔کمشنر نے کہا کہ پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاداور کراچی میں پی ایس ایل کی افتتا حی تقریبکراچی کے لئے اعزاز کی بات ہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شرقی احمد علی صدیقی ، ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی،بلدیہ عظمی، ضلعی بلدیات اور کنٹونمنٹ بورڈز کے افسران کے الیکٹرکے نمائندے نے شر کت کی.فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں ایک بڑی اسکرین نصب کی جائے گی تاکہ عام لوگ پی ایس ایل کے میچز سے محظوظ ہوسکیں۔