غیرتسلی بخش کارکردگی اور موثر کارروائیاں نہ کرنے والے افسران کو محکمانہ سزائیں

January 26, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ نے رواں ماہ کے دوران غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے اور منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائیاں نہ کرنے والے افسروں کو محکمانہ سزائیں سنادیں۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا کی زیرصدارت اجلاس میں زونل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسروں نے شرکت کی۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا نے تمام افسران کی کارکردگی کا الگ الگ جائزہ لیا۔ انہوں نے رواں ماہ کے دوران غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے پر تین افسران کو سروس ضبطی، دو افسران کو سنشور، تین افسران کیخلاف ڈی ایس پی کو انکوائری کے احکامات جاری کئے جبکہ پانچ افسران کو وارننگ اور ایک افسر کو مشکوک سرگرمی میں پائے جانے پر معطل کردیا۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا نے افسران کو واضح ہدایات دیں کہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو آپریشن ڈویژن میں نہیں رہنے دیا جائیگا لہٰذا دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ مثبت اور بہتر رویہ اپناتے ہوئے انکی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور جرائم کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے ویثرن کے مطابق اسلام آباد کو کرائم فری سٹی بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔