بجلی چوری میں معاونت کرنے پر ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ معطل

January 27, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ نے بجلی چوری کی معاونت کرنے پر ایک ایس ڈی او اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا ۔ سول لائن میپکوسب ڈویژن خانیوال کے ایس ڈی او امیر عباس اور لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ محمد عمران کو ایک زرعی ٹیوب ویل کنکشن کے اکائونٹ کو استعمال شدہ یونٹس سے کم یونٹس چارج کرنے اور ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے فوائد پہنچا نے کے الزامات پر معطل کیاگیا اور دونوں کو میپکو ہیڈ کوارٹر اٹیچ کرکے ان کیخلاف پاکستان واپڈا ایمپلائز (ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن )رولز 1978ء کے تحت محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ۔