بنگلہ دیش ٹی 20 ٹیم روانہ، ٹیسٹ اسکواڈ 7 فروری کو آئیگا

January 28, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے چند دن میں کیا جائے گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پانچ فروری کو اسلام آباد پہنچے گی ۔ توقع ہے کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر تمیم اقبال اور فاسٹ بولر تسکین احمد کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ نجم الحسین بھی جگہ بنا سکتے ہیں۔ مومن الحق ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ ٹی 20 سیریز میں شرکت کے بعد بنگلہ دیش ٹیمپیر کی شب خصوصی طیارے سے واپس ڈھاکا روانہ ہوگئی ۔ فاسٹ بولر شفیع الاسلام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ محمود اللہ اور تمیم اقبال کے علاوہ کرکٹرز نوجوان لیکن باصلاحیت ہیں ۔ پہلے میچ میں دس سے پندرہ رنز کم بنائے دوسرے میچ میں بابر اعظم اور محمد حفیظ بہت اچھا کھیلے۔