پشین:سرخاب مہاجر کیمپ میں کارروائی،2 خودکش حملہ آور ہلاک

January 28, 2020

کو ئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سرخاب مہاجر کیمپ میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ خودکش حملہ آور سمیت ہلاک ہو گیا۔ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کر نے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم نےکوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کے لئے پشین کے علاقے سر خاب مہاجر کیمپ میں خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ خودکش حملہ آور سمیت موجود ہیں اور کسی بھی وقت کوئٹہ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملہ کرسکتے ہیں۔