قوم کو اندر سے تقسیم کرنے کی سازش کی جاری ہے‘ راجہ ناصر عباس

January 28, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ہمارے خلاف دشمن تسلسل کے ساتھ سازشوں کی جنگ میں مصروف ہے۔ قوم کو اندر سے تقسیم کرنے کی سازش بھی پوری مکاری کے ساتھ جاری ہے۔ ایسی صورتحال میں دانشمندی اور بصیرت کا مظاہرہ ہماری ترجیح ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ شکار پور کی برسی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر وہ شخص جو قومی سلامتی کیخلاف اقدامات کرے‘ فکری طور پر دوسروں کو گمراہ کرے اور ملک و قوم کیخلاف بدامنی پر اکسائے اس کیخلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ تقریب سے علامہ مختار امامی، علامہ باقر زیدی، علامہ مقصود ڈومکی، علی حسین نقوی، علی بخش سجادی اور علامہ عبداللہ مطہری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔