عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئےعوام میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے ،علماء

January 29, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی )سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس مجلس لاہور کے نائب امیر پیرمیاں رضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی۔کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا علیم الدین شاکر، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا خالدمحمود، قاری محمدطفیل، مولانا پیرغلام مصطفیٰ ودیگر علماء نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ مولانا علیم الدین شاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے ،ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کے ایمانوں کو بچانا ہے ۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ مجلس ختم نبوت کا ہی طرہ امتیاز ہے ختم نبوت کا تحفظ ایک عظیم مشن ہے ۔ مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ا س عظیم و مقدس مشن تحفظ ختم نبوت کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر مشترکہ جدو جہد کا آغاز کریں جو کہ وقت کا اہم تقاضا ہے۔